پورٹ لیزا۔ برازیل نے ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل کے میچ میں کولمبیا کو 1۔2 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کرلی ہے۔ اب میزبان برازیل کا 8 جولائی منگل کو کھیلنے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی سے مقابلہ ہوگا۔برازیل نے اس میچ میں انتہائی تیز رفتار شروع کی اور مقامی ناظرین کے زبردست شور اور حمایت کے درمیان میچ کے ساتویں منٹ میں ہی کارنر حاصل کیا جسے کپتان تھیاگو سلوا نے گول میں تبدیل کردیا۔نصف وقفے تک اسکور 0۔1 ہی رہا لیکن کھیل کے دوسرے ہاف کے 69 ویں منٹ میں برازیل کو فری کک ملی جس پر ڈیوڈ نے لوئیز شاندار شاٹ لگایا اور گیند کولمبیا کے گول کپیر کو چکمہ دیتی ہوئی گول پوسٹ میں ہی داخل ہوگئی جس سے برازیل کو 0۔2 کی اہم سبقت حاصل ہوگئی۔میچ کے 80 ویں منٹ میں کولمبیا کو پنالٹی ملی جس پر روڈ ڈرگز نے برازیل کے خلاف گول کرکے اسکور 1۔2 کردیا لیکن اس کے لیو برازیل کے کھلاڑیوں نے کوئی اور غلطی نہیں کی اور ٹیم نے آخر کار 1۔2 کے ساتھ میچ اپنے نام کرلیا۔روڈریگز کا اس ورلڈ کپ میں چھٹا گول تھا لیکن اب ورلڈ کپ ان کا اور ان کی ٹیم کی مہم ختم ہوگئی۔جرمنی نے برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں جرمنی نے فرانس کو ایک گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا
لی ہے۔ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آغاز سے ہی جرمن ٹیم کا پلا بھاری رہا اور اس نے گیند زیادہ عرصے اپنے قبضے میں رکھی۔میچ کے ابتدائی دس منٹ میں جرمن کھلاڑیوں نے کئی اچھی مووز تو بنائیں لیکن وہ فرانسیسی گول کیپر کو پریشان نہ کر سکے۔تاہم 13ویں منٹ میں جرمنی نے اس وقت برتری حاصل کر لی جب اس میچ کے لیے شامل کیے جانے والے میٹس ہملز نے کروس کی فری کک پر گیند خوبصورت ہیڈر سے فرانسیسی گول میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی۔ خسارے میں جانے کے بعد فرانسیسی ٹیم نے بہتر اور جارحانہ کھیل پیش کیا اور انھیں گول کرنے کے کئی اچھے مواقع ملے لیکن ان سے فائدہ نہ اٹھایا جا سکا۔پہلے ہاف کے خاتمے پر جرمن ٹیم کی برتری برقرار رہی۔دوسرے ہاف میں فرانس نے جارحانہ کھیل جاری رکھا لیکن جرمن کیپر مینوئل نوئر نے فرانسیسی فارورڈز کی ایک نہ چلنے دی اور گول نہ ہونے دیا۔میچ کے آخری لمحات میں بھی فرانس کو گول کرنے کا موقع ملا لیکن کریم بینزیما کی شاٹ کیپر نے عمدگی سے روک لی۔اس فتح کے نتیجے میں اب سیمی فائنل میں جرمنی کا مقابلہ جمعے کو برازیل اور کولمبیا کے مابین ہونے والے دوسرے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
برازیل کے اسٹرائیکر نیمار کے کوارٹر فائنل میں کولمبیا کے خلاف میچ کے دوران ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ اب عالمی کپ کے باقی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ٹیم کے ڈاکٹر روڈ ریگو لاسمر نے کل برازیل کے اسپورٹ ٹی وی کو بتایا “چوٹ اتنی سنگین تو نہیں ہے کہ آپریشن کرنا پڑے مگر انہیں صحتیاب ہونے کے لئے مکمل آرام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا “بدقسمتی کی بات ہے کہ وہ کھیل نہیں پائیں گے۔ انہیں ٹھیک ہونے میں چند ہفتہ ضرور لگیں گے”۔منگل کو سیمی فائنل میں برازیل کا مقابلہ جرمنی سے ہے۔بائیس سالہ نیمار کولمبیا کے کھلاڑیوں یوان زونیگا کا گھٹنا کمر میں لگنے کے سبب میدان میں گر گئے تھے اور انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ٹیم کے کوچ فلپ کا کہنا ہے کہ نیمارکو تین میچوں سے نشانہ بنایا جارہا تھا اور یہ تو ہونا ہی تھا۔قبل ازیں دوسرے مرحلے میں چلی کے خلاف میچ میں بھی انہیں ران اور گھٹنے پر چوٹیں آئی تھیں۔ انہوں نے اس عالمی کپ میں برازیل کے پانچوں میچ کھیلے اور چار گول کئے ۔نیمار کھیل کے 88 ویں منٹ میں میدان سے باہر گئے اور ہینرک ان کے متبادل کے طور پر آئے۔نیمار برازیل کے اسٹار کھلاڑی ہیں ان سے ٹیم کو اور پورے ملک کو بہت امیدیں تھیں اور ان کے باہر ہونے سے پورے ملک میں مایوسی چھا گئی ہے۔ کل کوارٹر فائنل میں کولمبیا کو 1۔2 سے ہرانے کے بعد یوں تو پورے ملک میں خوشی منائی جانی تھی مگر چوٹ لگنے کی وجہ سے میچ نہ کھیلنے کی خبر ہے لوگ غم و غصہ کا شکار ہوگئے ہیں۔ اپنے ماہر کھلاڑی کے ٹیم میں نہ ہونے سے برازیل کے چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ جیت کر ریکارڈ بنانے کے مواقع پر ضرب پڑی ہے۔ برازیل سوچ رہے ہیں کہ منگل کو جرمنی کے خلاف سیمی فائنل میں ان کی جگہ کون لے گا۔سوشل میڈیا پر بھی ان کے پرستار اپنا غصہ اتار رہے ہیں اور کولمبیا کے کھلاڑی زونیگا کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔کولمبیا کے خلاف فٹ بال ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میںفری کک پر شاندار گول کرنے والے برازیل کے فٹبا لر ڈیوڈ لوئز نے اس گول کی تکنیک کا کریڈٹ اپنی جینس کو دیا۔ برازیل کے اس 27 سالہ فٹبا لر نے 35 میٹر کی دوری سے چارکولمبیائی کھلاڑیوںکی دیوار کو بھیدتے ہوئے دائیں پیر سے دندناتا ہوا شاٹ مارا جسے گول کیپر ڈیوڈ اوسپنا بھی نہیں روک پائے اور گیند گول پوسٹ میں گھس گئی۔ اس گول کے ساتھ برازیل نے 69 ویں منٹ میں 2۔ 0 سے برتری حاصل کرلی اور بعد میں میزبان ٹیم جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں داخل ہو گئی۔ اس بارے میں پوچھے جانے پرلوئزنے اس شاندار شاٹ کے تناظر میں کہا مجھے لگتا ہے کہ یہ کرشمہ ہے۔اسی طرح کے پیروں کے ساتھ میرا جنم ہوا ہے۔ جرمنی کے کپتان فلپ لام فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں برازیل کو شکست دے کر فائنل میں کھیلنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی ٹیم میزبان سے ہار کر مسلسل تیسرے عالمی کپ میں تیسری پوزیشن کے پلے آف مقابلے میں نہیں اترنا چاہتی۔کوارٹر فائنل میں کل فرانس کوشکست دینے والی جرمنی کے کپتان لام جانتے ہیں کہ بیلو ہورجوتے میں منگل کو برازیل کے ہاتھوں شکست کا مطلب یہ ہوگا کہ جرمنی کو مسلسل تیسرے عالمی کپ میں تیسری پوزیشن کے پلے آف مقابلے میں اترنا پڑے گا۔ سال 2006 اور 2010 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہارنے والی جرمنی کی ٹیم کے رکن رہے لیم نے کہا میں واقعی میں ایسا سیمی فائنل میں ہارکر تیسرے مقام کے پلے آف میں کھیلنانہیں چاہتا۔ انہوں نے سیمی فائنل کے بارے میں کہا ہم یقینی طور پر کھیلنا چاہتے ہیں، یہ میچ ہمارے عالمی کپ مہم کا آخری میچ نہیں ہوگا۔
جیمز روڈرگیج نے ریفری کو شکست کاذمہ دارٹھہرایا
فورتالیجا۔کولمبیائی اسٹارفٹبا لر جیمز روڈرگیج نے دعوی کیا کہ ہسپانوی ریفری کارلوس ویلاسکو کاربیلو نے برازیل کے خلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کو فیصلہ کن طور پر متاثر کیا جس سے ان کی ٹیم کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔ جیمز اس میچ میں بھی ایک گول کرکے پانچ میچوں میں چھ گول کے ساتھ ٹورنامنٹ میں فی الحال سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔برازیلی کھلاڑیوں کی طرف سے خراب رویے کا سامنا والے جیمز نے کہابدقسمتی سے، ریفری نے مزید مدد نہیں کی۔مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی نے پہلے ہاف میں جیمز کو تین بار گرایا لیکن ریفری کاربیلو نے ان واقعات پر توجہ نہیں دی۔ جیمز نے کہا ہم دکھی ہیں کیونکہ ہم عالمی کپ کے اگلے مراحل تک جانا چاہتے تھے۔اس لئے ہم بہت دکھی ہیں لیکن برازیل کی اچھی ٹیم ہے۔
کولمبیا پر جیت کے ساتھ برازیلی ٹیم کے فٹ بال عالمی کپ کے سیمی فائنل میں داخلہ پر پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے۔ فٹ بال کے شائقین نے ٹیم کے ورلڈ کپ فائنل میں داخلے کے خواب کے قریب پہنچنے پر پٹاخے چلا کر اور ساحل پر بیئر کی بوتلیں ہوا میں اچھال کر جشن منایا۔ریو ڈی جینیریو کے کوپاکابانادرمیان سے لے کر ساؤ پالو اور دارالحکومت برازیلییاکے کھچا کھچ بھرے بار تک، برازیلی پرستار اپنی ٹیم کے کولمبیا پرجیتکی خوشی میں جھوم اٹھے۔ برازیل سیمی فائنل میں جرمنی سے بھڑیگا۔25 ہزار لوگ پروگرام میں شامل ہوئے۔اس دوران 18 سال کے ایک نوجوان نے کہامجھے لگتا ہے کہ برازیل ہر میچ میں بہتر کھیل دکھا رہا ہے۔وہ کپ جیتیں گے۔اس ٹیم میں بہت دم ہے۔ ساؤ پالو میں بھی تقریبا 25 ہزار لوگوں نے جمع ہو کر جشن منایا اور برازیل کی جیت کے بعد ہوا میں اچھلنے لگے اور ایک دوسرے کو گلے لگانے لگے۔ کچھ لوگوںنے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ فائنل برازیل اور ارجنٹینا کے درمیان ہوگا اور برازیل عالمی کپ جیتے گا۔
دوسری طرف فرانس کے کوچ ڈیڈیر ڈ یس چیمپس نے کہا کہ بڑے موقعوں پر کھیلنے کا جرمنی کا تجربہ اور ان کی ٹیم کا خراب کارکردگی فٹ بال عالمی کپ سے فرانس کے باہر ہونے میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔ماراکانا اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ڈیس چیمپس نے کہا کہ جرمنی ٹیم ان موقعوں پر کھیلنے کی مزید عادی ہے اور اسے مزید تجربہ حاصل ہے۔ کوچ نے کہا ہم نے ٹورنامنٹ کے گزشتہ میچوں کی طرح اس میچ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی لیکن جرمنی ہم سے بہتر ٹیم ثابت ہوئی۔انہوں نے ریو کی گرمی بھری دوپہر میں کھیلنے کی وجہ سے فرانس کے ہارنے کی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے شروع میں ہم تھوڑے سست تھے لیکن اس کے بعد ہم کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈیس نے یقین ظاہر کیا کہ ٹیم کا مستقبل روشن ہے۔