الہ آباد (نامہ نگار) دوماہ کے دوران ضلع کے مختلف پٹرول پمپوں پر قتل اور لوٹ کی وارداتوں کو انجام دینے والے شاطر مجرمین کو کرائم برانچ اور مقامی پولیس کی مدد سے سوراوں تھانہ علاقہ کے تحت چاند پور تراہا گاؤں مٹیارا کے قریب سے موٹرسائیکل پر سوار تین مجرمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شاطر مجرمین نے انوج کمار موریہ عرف داؤد باشندہ اتراؤں تھانہ ظفرآباد جونپور ،محمد سلیم پٹھان ولد محمد مسلم باشندہ آواس وکاس کالونی تھانہ کوتوالی پرتاپ گڑھ ،آشیش عرف کاکاعرف فوجی باشندہ کھرگ رام ،چودھری وشوناتھ گنج تھانہ مان دھاتاپرتاپ گڑھ کے نام شامل ہیں۔ جبکہ ستیش سنگھ ،امت کمار ،وکاس سنگھ مفرور ہیں۔ تینوں کی گرفتاری سی سی ٹی وی فٹیج میں قید ہوجانے سے پولیس کو آسانی ہوگئی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی منجل سینی نے بتایا کہ شاطر مجرمین دہشت پھیلانے کے لئے پہلے فائرنگ کرتے تھے اور اس کے بعد واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہوجاتے تھے۔ اس طرح مختلف پٹرول پمپوں پر بے خوف ہوکر شاطر مجرمین وارداتوں کو انجام دیتے آرہے ہیں۔