لکھنؤ۔(نامہ نگار)سروجنی نگر علاقے میں شوہر کے ساتھ جارہی خاتون سے ایک بدمعاش نے چھیڑ خانی کے بعد پرس لیکر فرار ہوگیا۔اس معاملے میں پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کیاہے۔پی جی آئی کے رہنے والے سورج سنگھ نے بتایا کہ وہ اپنے بیوی کے ساتھ دو شنبہ کو دوست کے گھر جارہے تھے۔راستے میں اچانک بارش ہونے لگی سورج اپنی بیوی کو لے کر سڑک کے کنارے درخت کے نیچے رک گئے۔اتنے میں وہاں پر تین بدمعاش پہنچے اور سورج کے بیوی سے چھیڑ خانی شروع کردی۔اس کے بعد خاتون کے بیگ پر جھپٹا مارا اور بیگ لے کر فرار ہوگئے۔س
ورج وہاں سے سیدھے سروجنی نگر پولیس کے پاس پہنچا اور لوٹ وچھیڑ خانی کی دفعات میں معاملہ درج کرایا۔ پولیس نے سورج کی تحریر پر مقدمہ درج کرکے ملزمین کی تلاش شروع کردی۔
۔دوشنبہ کی شب پولیس نے تینوں بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔پوچھ گچھ میں ملزمین نے اپنا نام سورجنی نگر کے ہڑائن کھیڑا کے رہنے والے سندیپ یادو ،گورو اور کندن بتایا ۔سورج کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت ملزم ایک دوسرے کو ان کے نام سے پکار رہے تھے۔جس سے انہیں آسانی نے پکڑ لیا گیا۔