چندولی، :اترپردیش میں ضلع چندولی کے مغلسرائے علاقے میں آج علی الصبح بدمعاشوں نے لوٹ پاٹ کی مخالفت کرنے پر ایک ریٹائرڈ ریلوے ملازم کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا اور اس کے گھر سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ اس واقعہ میں کنبہ کے چار اراکین زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق مغلسرائے علاقے کے رہنے وا
لے ریٹائرڈ ریلوے ملازم دھرم راج سنگھ کے گھر کچھ بدمعاشوں نے لوٹ پاٹ کے ارادے سے حملہ کردیا۔ بدمعاشوں نے لوٹ پاٹ کی مخالفت کرنے پر کنبہ کے اراکین کو لاٹھی ڈنڈوں سے پٹائی کردی جس سے شدید طور پرزخمی گھر کے مالک کی موت ہوگئی۔ بدمعاش زیورات وغیرہ لے کر فرار ہوگئے ۔اس واقعہ میں زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔ پولیس لٹیروں کو تلاش کر رہی ہے ۔