میرٹھ: اترپردیش میں میرٹھ کے کنکرکھیڑا علاقے میں کل رات بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو قتل اور ڈی جے لے جا رہی گاڑی کو لوٹ لیا۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ ٹی پی نگر کے رہنے والے انوراگ سری واستو کا بیٹا ہیمنت کل رات اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ ایک گاڑی میں ڈی جے لے کر جا رہا تھا۔
کنکر کھیڑا علاقے میں عمران اور اس کے ساتھیوں نے تینوں افراد کو مارا پیٹا اور ڈی جے لوٹ کر فرار ہوگیا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ہیمنت زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔اس سلسلے میں عمران اور اس کے ساتھیوں کے خلاف معاملہ درج کرایا گیا گیا۔ پولیس ملزمین کی تلاش کر رہی ہے ۔