لکھنؤ(نامہ نگار) حضرت گنج پولیس نے سونا لوٹ واردات کے ملزم سے لوٹ کا سونا خریدنے والے ایک زیورات تاجر کو گرفتار کیا ہے۔ سی او حضرت گنج راجیش شریواستو نے بتایا کہ بدھ کی صبح حضرت گنج پولیس نے میرا بائی گیسٹ ہاؤس کے نزدیک سے دو لٹیروں سعادت گنج کے موہت چورسیا اور شیبو مرزا کو گرفتار کیا تھا۔ دونوں لٹیروں نے ۲۰فروری ۲۰۱۳ء کو ناکہ علاقہ میں میرٹھ کے زیورات تاجر وشال جین سے دو کلو سونا لوٹنے کی واردات انجام دینے کی بات قبول کی تھی۔ پوچھ گچھ میں بدمعاشوں نے پولیس کو بتایا تھا کہ ان لوگوں نے لوٹے گئے سونے کو سعادت گنج علاقہ میں رہنے والے ایک زیورات تاجر کے ہاتھ سستی قیمت پر فروخت کر دیاتھا۔ اسی بنیاد پر جمعہ کو پولیس کی ایک ٹیم نے سعادت گنج کے لتھو عرف فضل الرحمن کو گرفتار کیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے لوٹے گئے سونے میں سے ۴۰گرام سونا برآمد کیا۔ برآمد سونے کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے۔ ملزم فضل الرحمن مغربی بنگال کا رہنے والا ہے وہیں لوٹ واردات میں شامل بجنور ضلع کے رہنے والے ایک بدمعاش کا اب تک پولیس کوئی پتہ نہیں لگا سکی ہے۔