کانپور۔(نامہ نگارقانون اورپولیس کے شکنجے کے خوف مجرمین پر سے ختم ہوتانظرآرہاہے۔ریاست میں سب سے ہائی ٹیک مانی جانے والی کانپورپولیس کی قلعی کچھ
ایسی
واردات سے کھلتی دکھائی دے رہی ہے۔
بزرگ اورسبکدوش روڈ روز ملازم کو صبح کی سیر کے دوران دوموٹرسائیکل سواروںنے لوٹ کاشکاربنایا اوربزرگ کے مخالفت کرنے پرگولی مارکرفرار ہوگئے۔ زخمی بزرگ کو پولیس نے ہیلٹ اسپتال میں داخل کرایااورواردات کی جانچ میںمصروف ہے۔نواب گنج علاقے کے سوریہ وہارپترکارپورم میں رہنے والے دھنی رام ورما (۶۴) سبکدوش روڈ ویزافسر ہیں۔آج صبح کھوئراعلاقے میں صبح کی سیر کرکے گھر لوٹ رہے تھے تبھی ان کو پیچھے سے آئے موٹرسائیکل سوار دولٹیروں نے سرے راہ روک کر طمنچہ لگادیااورسونے کی چین ان کے گلے سے نوچ لی۔
سکبدوش افسر نے چین توڑتے وقت لٹیروں کو پکڑلیا اورلوٹ کی مخالفت کی جس پر چین کا ایک ٹکراان کے ہاتھوں میں ہی رہ گیا۔اس درمیان مخالفت دیکھ کر دوسرے لٹیرے نے انہیں طمنچے سے گولی ماردی اورفرارہوگئے۔سینے میں گولی لگنے سے سبکدوش افسر سنگین طورپر زخمی ہوکر سڑک پر ہی گرپڑے۔راہگیروں نے ہی پولیس اوراہل خانہ کواطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی موقع واردات پر پہونچی پولیس نے زخمی کو ہیلٹ اسپتال پہنچایا اورواردات کی جانچ میں مصروف ہوگئی۔