اعظم گڑھ(نامہ نگار)بلریاگنج تھانہ پولیس نے گذشتہ روز ویجیاپارپل کے نزدیک مخبرکی اطلاع پر لوٹ کی موٹرسائیکل کے ساتھ آرہے ایک شخص کو گرفتارکرلیا جبکہ اس کے دوساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ملزم کے قبضہ سے ایک طمنچہ بھی برآمد ہوا ہے۔بلریاگنج تھانہ انچارج کا کہنا ہے کہ مخبر سے اطلاع ملی کہ دوموٹرسائیکلوں پر سوار تین بدمعاش آرہے ہیں پولیس نے وجیاپارپل کے نزدیک بیریکیڈنگ کرکے انہیں روکناچاہا یہ دیکھتے ہی دوبدمعاش موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے رام پور مدھنا موضع کے رہنے والے جتیندر راج بھر کو گرفتارکرلیا اس کے قبضے سے طمنچہ، کارتوس اور امبیڈکر نگر وگورکھپور سے لوٹی گئیں دوموٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔تفتیش میں گرفتار ملزم جتیندر نے مفرور بدمعاشوں کے نام جنگ بہادراور سرون یادو بتائے ہیں۔سبھی ایک ہی گائوں کے رہنے والے ہیں پولیس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزم جتیندر کو جیل بھیج دیا ہے۔