گورکھپور(نامہ نگار)۱۷؍اگست کورات کے تقریباساڑھے گیارہ بجے تھانہ بیل گھاٹ علاقہ کے تحت گائوں بنکٹ پرائمری اسکول کے قریب سے چارنامعلوم بدمعاشوں نے وکرانت منی مشراباشندہ سودماتھانہ پوئی ضلع اعظم گڑھ پر حملہ کرکے ان کی موٹرسائیکل زبردستی چھین لی۔ اس سلسلے میں وکرانت مشرا نے تھانہ بیل گھاٹ میں مقدمہ درج کرادیاتھا۔تھانہ انچارج بیل گھاٹ بھاؤ ناتھ چودھری کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ملزم سنیل یادو ولد درگا پرشادیادو،شیوانندیادو ولد ہیرالال یادو تھانہ بیل گھاٹ ضلع گورکھپور کو مخبر کی اطلاع ملنے کے بعد سوپائی پل سے گرفتارکرلیا۔پولیس نے دونوں بدمعاشوں کے قبضے سے لوٹی گئی موٹرسائیکل کوبرآمد کرنے کا دعوی کیاہے۔