کانپور:شہر میں ہوئی لوٹ و چوری کی وارادت کا انکشاف کرتے ہوئے فضل گنج تھانہ پولیس نے سرویلانس ٹیم کی مدد سے شاطر نیپالی چوروں کو مڈبھیڑ کے دوران پکڑا ۔ گزشتہ دنوں شہر کے مختلف علاقوں میں ہوئی لوٹ اور چوری کی واردات کا انکشاف کرنے کےلئے ایس پی نے سبھی تھانہ پولیس کو ہدایت دی تھی ۔ جرائم پر قدغن لگانے کےلئے فضل گنج پولیس چیکنگ کر رہی تھی۔
جہاں دوشنبہ کی شب مخبر کی اطلاع پر فضل گنج کنٹنیر روڈ اور ریل پٹری کے درمیان جھاڑیوں میں مسلہ بدمعاش لوٹ کی اسکیم بنا رہے تھے۔ پولیس نے گھیرا بندی کر کے تین بدمعاشوں کوپکڑ لیا۔ بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ بھی کی۔ لیکن سی او نذیر آباد اور ایس او کی مستیدی سے بھوپالی چوروں کو پکڑ لیا گیا۔ پوچھ گچھ میں پکڑے گئے بدمعاشوں نے نیپالی چور ہونے کی بات قبول کی ۔