بلندشہر۔گزشتہ شب تھانہ سکندر آباد پولیس نے قصبہ سکندرا سے دو گاڑی لٹیروں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمین کے قبضہ سے لوٹ کی ایک کار اور ناجائز اسلحے برآمد ہوئے۔ تفتیش میں ملزمین نے برآمد کار کو تھانہ بسرکھ ضلع گوتم بدھ نگر علاقہ سے لوٹنا بتایا جس کے سلسلہ میں تھانہ بسرکھ پر مقدمہ درج ہے۔ دونوں ملزمین شاطر قسم کے لٹیرے ہیں جو سڑک ؍شاہراہ پر گاڑی کو اوور ٹیک کر کے لوٹ کی واردات کو انجام دیتے تھے۔اس سلسلہ میںتھانہ سکندرابادمیں مقدمہ درج کر کے ملزمین کو جیل بھیجا گیا ہے۔