بابو پروا تھانہ حلقہ میں وارادات سے پھیلی دہشت، پولیس جانچ میں مصروف
کانپور: بابو پروا تھانہ علاقے میں دن دہاڑے گھر میں لوٹ کے ارادے سے گھسے بدمعاشوں نے مخالفت کرنے پر خاتون کا گلا ریت کر قتل کر دیا۔واردات کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے خون سے لت پت لاش قبضے میں لیتے ہوئے جانچ شروع کی ۔ موقع پر فورنسک اور ڈاگ اسکواڈ ٹیم نے واردات سے جڑے سبوت جمع کئے ۔
بابو پروا کے بیگم پروا واقع امام باڑے کے نزدیک رہنے والے سلیم ریلوے نے ٹیکنیشن کے عہدے پر تعینات ہیں۔ منگل کو وہ ڈیوٹی پر چلے گئے۔گھر میں ان کی اہلیہ آمنہ خاتون تنہا تھیں۔ اس درمیان لوٹ کے ارادے سے بدمعاش گھر میں داخل ہوئے اور لوٹ مارشروع کر دی۔مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے خاتون کا دھار دار ہتھیار سے گلا ریت کر بے رحمی سے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ اسکول سے لوٹے بچوں نے جب گھر کا سامان بکھرا اور والدہ کو خون سے لت پت زمین پر پڑی دیکھی تو واردات کی اطلاع ہوئی ۔ بچوں کی چیخ سن کر پڑوسیوںکو واردات کا پتہ چلا ۔پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ اطلاع ملتے ہی بابو پروا سی او ، ایس او فورس کے ساتھ پہنچے اور واردات کی تفتیش شروع کر دی۔ واردات کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ایس پی مشرقی دیو رنجن ورما ، ڈاگ اسکواڈ اور فنگر پرنٹ ماہرین کی ٹیم جائے واردات پر پہنچی ایس پی مشرقی کاکہنا ہے کہ واردات کے پیچھے سبب واضح نہیں ہو سکا۔ واردات لوٹیروں کے ذریعہ کیا جانا مشتبہ لگ رہی ہے۔
فی الحال لاش کو قبضے میں لے کر واردات کے کئی پہلوو¿ں پر پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ جلد ہی صحیح آجائے گی ۔ فی الحال لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجتے ہوئے کنبہ کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔