نئی دہلی، 10 مارچ (یو این آئی) پارلیمنٹ میں آج پھر جموں کشمیر میں وزیراعلی مفتی محمد سیعد کے ذریعے علیحد گی پسند اور انتہا پسندوں کو رہا کئے جانے کا معاملہ اٹھایا گیا اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے لیڈروں کی سرگرمیوں پر روک لگانے اور حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران آل انڈیا انا ڈی ایم کے (اے آئی ڈی ایم کے ) کے رکن پی وینوگوپال نے کہا کہ جموں و کشمیر کے واقعات کے سلسلہ میں وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کے کل کے بیان سے ان کی پارٹی مطمئن نہیں ہے ۔ اس لئے مرکزی حکومت کو یہ بتانا چاہئے کے اس نے ریاستی حکومت سے کیا وضاحت طلب کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ وزیراعلی نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو ایک نئی فہرست سونپی ہے جس می
ں ایک درجن سے زائد علیحدگی پسندوں اور کچھ انتہا پسندوں کو رہا کرنے کو کہا گیا ہے ۔