نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) غیر ملکی بنکوں سے کالا دھن واپس لانے میں تاخیر کے خلا ف احتجاج کا سلسلہ آج بھی لوک سبھا میں جاری رہا۔ ترنمول کانگریس کیا راکین اس معاملے پر زور ڈالنے کے لئے ایوان کے بیچوں بیچ پہنچ گئے تھے۔اسپیکر سمترا مہاجن نے وقفہ سوا
لات کی کارروائی جیسے ہی شروع کی ترنمول اراکین کالادھن واپس لاؤ، کالا دھن واپس لاؤ کا نعرہ لگاتے ہوئے چاہ ایوان میں پہنچ گئے۔ احتجاج کرنے والے تمام اراکین احتجاجی علامت کے طور پر کالی شال اوڑھے ہوئے تھے۔ ان لوگوں نے ایوان میں داخل ہونے سے قبل ایوان کیباہر بھی احتجاجی دھرنا دیا تھا۔ترنمول کے اراکین نے کل ایوان میں اس معاملے پر احتجاج کے لئے کالی چھتریاں سر کے اوپر کھول رکھی تھیں اس معاملے پر بحث کا آغاز کل ہوا تھا جس کا مطالبہ کانگریس کے سمیت اپوزیشن پارٹیوں نے کیا تھا۔