نئی دہلی، 6 جون (یواین آئی)پارلیمانی امور کے وزیر وینکیا نائیڈو نے آج کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ لوک سبھا میں ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ حزب اختلاف کو ملے۔مسٹر نائیڈو نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ حزب اختلاف کے پاس ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ ہونا چاہئے۔ انہو ںنے کہاکہ اگر ایسا ہوتاہے تو یہ ایک صحت مند پارلیمانی روایت ہوگی اور اس سے جمہوریت کو تقویت حاصل ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہاکہ بی جیپی حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے اس لئے اختلافات کا سوال ہی کہاں پیدا ہوتا ہے۔انہو ںنے کہاکہ ممبران پارلیمنٹ کو ایوان کے قوانین اور ضابطوں کو جاننے کے لئے
رہنما اصولوں پر مشتمل ایک ہینڈ بک دی جائے گی۔