نئی دہلی۔ (یو این آئی) لوک سبھا کا سرمائی اجلاس شور و غل کے دوران مقررہ وقت سے دو دن پہلے ہی غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔لوک پال بل اور ریجنل سینٹر فار بایوٹکنالوجی بل، ۱۱۰۲کو صوتی ووٹوں سے منظور کرنے اور امریکہ میں ہندوستانی سفارتکارکے ساتھ بدسلو کی پر بحث کے بعد سہ پہر ڈیڑھ بجے اسپیکر میراکمارنے اچانک ایوان کی کارر وائی غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔ دریں اثنا ایوان میں آندھرا پردیش کی تقسیم کی مخالفت میں سیما ندھرا علاقہ کے اراکین زبردست ہنگامہ کرتے رہے۔پانچ دسمبر سے شروع ہونے والے اس اجلاس کو ۰۲دسمبر تک چلنا تھا۔ مختلف امور پر زبردست شور و غل کی وجہ سے اس سیشن کے آخری دن کو چھوڑ کر باقی دنوں میں ک
وئی کام کاج نہیں ہوپایا۔
عام بجٹ اور ریل بجٹ کے ضمنی مطالبات زر کو ہنگاموں کے دوران بغیر بحث کے منظور کرایا گیا تھا۔حکومت کی طرف سے ایسے اشارے ملے تھے کہ زیرالتوا قانونی امور نپٹانے کے لئے اجلاس کی مدت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اپوزیشن نے بھی اس پر رضامندی ظاہر کی تھی۔