ریلوے اسٹیشنوں پر سواریوںکو ٹیمپو میں بیٹھا کر کرتے تھے لوٹ مار
کانپور:سینٹرل اسٹیشن اور بس اسٹیشنوں سے اتری سواریوں کو منزل تک چھوڑنے کی بات کہہ کر ٹیمپو آٹو میں بیٹھا کر سنسان جگہ لے جا کر لوٹ مار کرنے والے شاطر گروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمین کو فضل گنج پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ملزمین کے پاس سے پولیس نے سواریوں سے لوٹ کا مال بھی برآمد کیاہے۔
سی او نظیر آباد سنجیو دکشت نے بتایا کہ شہر میں بڑھ رہے جرائم کو روکنے کےلے تھانہ پولیس کے ذریعہ گاڑی چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے۔ گزشتہ سنیچر کو پولیس نے گاڑی چیکنگ کے دوران وجے نگر چوراہے پر ایک مشتبہ ٹیمو کو روکا اور تفتیش کی ۔پولیس کی تفتیش میں ٹیمپو میں سوار نوجوان بھاگنے لگے ۔ تبھی ایس او ششی بھوشن مشرا نے جیپ دوڑا کر تینوں نوجوانوںکوپکڑ لیا۔ اور تھانے لے آئے۔ پولیس نے ٹیمپو سے خواتین کے چاندی کے زیورات اور ۱۳۰ گرام نشیلی اشیاءبرآمد کی۔ ایس او کی سختی سے پوچھ گچھ پر بدمعاشوں نے شاطر چور گروہ کا ممبر بتایا ہے۔
سی او نے بتایا کہ پولیس نے شاطر گروہ کے سرغنہ کو پکڑنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ سی او نظیر آباد سنجیو دکشت نے بتایا کہ فضل گنج پولیس نے شطر چور گروہ کے خاص اوریا باشندہ سرغنہ شیو کمار داد نگر لیبر کالونی باشندہ سنیل کمار وجے نگر کاکا دیو میں رہنے والا منا پانڈے ہے۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے مسافروں سے لوٹ کا سامان بھی برآمد کیاہے۔ پکڑے گئے ملزمین کے پاس سے دو جوڑی پایل اور تین جوڑی پیر کی بچھیا اور ایک چاندی کے سکے کے ساتھ ۱۳۰ گرام نشیلی اشیاءاور ایک سیمسنگ کا موبائل برآمدکیا ہے۔ ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔