لکھنو(نامہ نگار)مڑیاوں علاقے میں رہنے والی ایک لڑکی نے آج صبح اپنے گھرمیں پھانسی لگا کر جان دے دی ۔ لڑکی نے خود کشی کیوں کی اس بات کا پتہ نہی چل سکا ہے۔ انسپکٹر مڑیاوں سنتوش سنگھ نے بتایا کہ گوربھیٹ گاو¿ں میں ۱۶ برس کی لڑکی نیلو اپنی والدہ اور ایک چھوٹے بھائی کے ساتھ رہتی تھی۔ بتایا جا تا ہے کہ والد کی موت کے بعد اس کی والدہ مزدوری کر کے کنبہ کی پرورش کرتی تھی۔ دوشنبہ کی صبح نیلو کی والدہ مزدوری کےلئے گئی تھی ۔گھر پر
نیلو اور اس کا چھوٹا بھائی موجود تھا۔ بتایا جا تا ہے کہ نیلو نے کمرے میں لگے پنکھے میں ساڑی کے سہارے لٹک کر اپنی جان دے دی۔ بہن کو پھندے سے لٹکتا دیکھ کر چھوٹے بھائی نے شور مچادیا۔ شور ہوتے ہی آس پاس کے لوگ مدد کےلئے جمع ہو گئے۔ خبر پاکر نیلوکی والد ہ بھی گھر پہنچ گئی ۔اطلاع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کر کے نیلو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔ نیلو نے خود کشی کیوں کی فی الحال اس بات کا پتہ نہیں چل سکا۔