والد کی تحریر پر ملزم کو گرفتار کرکے بھیجاگیا جیل
گورکھپور:بیل گھاٹ علاقے میں شام کو کھیت کی جانب گئی معذور لڑکی کو اغوا کرکے گاو¿ں کے ہی نوجوان نے اس کی عصمت دری کی ۔ تاخیر ہونے پر کنبہ کے لوگ اسے تلاش کرتے ہوئے وہاں پہنچے تو وہ کھیت میں بے ہوشی کی حالت میں ملی ۔ ہوش میں آنے پر اس نے واردات کے بارے میں بتایا۔لڑکی کے والد کی تحریر پر مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیاہے ۔
موصول اطلاع کے مطابق علاقے کی رہنے والی ایک لڑکی جو بائیں پیر سے معذور ہے شام کو کھیت گئی تھی ۔الزام ہے کہ گاو¿ں کا رہنے والے شیش عرف ستیندر نے اسے تنہا پاکر اغوا کرلیا اور باجرے کے کھیت میں اس کی عصمت دری کی ۔ ایک گھنٹہ بعد لڑکی کے گھر نہ پہنچنے پر کنبہ والے کھیت کے طرف گئے تو وہ وہاں بے ہوش پڑی ملی ۔ ہوش میں آنے پر اس نے پوری بات کنبہ والوں کو بتائی ۔ لڑکی کے والد کی تحریر پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیاگیا ۔