کانپور :شہر کے ریل بازار علاقہ کے فیتھ فل گنج میں ایک ۱۶ سالہ لڑکی کا فحش ایم ایم ایس بناکر اس کو بدنام کرنے کی دھمکی دیکر جسمانی استحصال کرنے کا الزام محلہ کے آٹھ نوجوانوں پر لگایا گیاہے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے دونوجوانوں کو گرفتار کرلیاہے۔ جبکہ دیگر چھ کی تلاش جاری ہے۔ لڑکی دماغی طور سے کمزور بتائی جاتی ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ کل شام ریل بازار کی فیتھ فل گنج کے رہنے والے ایک شخص نے پولیس نے شکایت کہ کچھ دن قبل محلہ کے کچھ نوجوانوں نے اس کی سولہ سالہ لڑکی نشیلی دوائیں کھلا کر اس کی فحش ویڈیوکلپنگ بنالی ۔ ایک ملزم نوجوان پیارے اسے زبردستی اپنے ساتھ کھینچ کر لے جارہاتھا جس کی لڑکی نے مخالفت کی اور یہ بات اپنی بڑی بہن کو بتائی ۔ لڑکی نے یہ بھی بتایاکہ پہلے بھی یہ نوجوان اسے اپنے ساتھ لے گیا ہے اور کچھ دیگر نوجوانوں کے ساتھ مل کر اس سے جنسی زیادتی کی ہے۔ پولیس نے لڑکی کے والد کی شکایت پر محلہ کے نوجوانوں پیارے لال، مقصود، ارشاد، پپو، انور ، گڈو ، چٹوا او ر شمشیر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔ جس میں میں دو نوجوان مقصود اور ارشاد کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے اور ان سے پوچھ گچھ کرکے معلومات حاصل کررہی ہے۔ پولیس نے لڑکی کوطبی معائنہ کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے ۔
کہ دیگر ملزمان نے جلدہی گرفتار کرلئے جائیں گے۔