بہرائچ 27 مئی (یو این آئی) اتر پردیش میں بہرائچ کے درگاہ کے علاقے میں کچھ وحشی درندوں نے ایک لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی اور اسے برہنہ حالت
میں سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے ۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش ترپاٹھی نے آج یہاں بتایا کہ متاثرہ لڑکی آج صبح سڑک کے کنارے بے ہوش حالت میں ملی۔ راہ گیروں کی اطلاع پر موقع پر پہنچنے والی پولیس نے اسے ہسپتال میں داخل کرایا ۔ ہوش میں آنے پر متاثرہ لڑکی نے اپنے خاندان کے بارے میں بتایا۔پولیس نے متاثرہ کے والد کی تحریر پر چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ طبی جانچ میں لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی تصدیق ہوئی ہے ۔ پولیس ملزمان کی تلاش کر رہی ہے ۔