مظفر نگر (بھاشا) مظفر نگر کے قریب ایک نامعلوم لڑکی کی لاش پڑی ہوئی ملی ۔ پولس نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم بدمعاشوں نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو یہاں پر پھینک دیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ برآمد لاش کے گلے پر زخم کے نشان تھے۔اس کے علاوہ شاملی ضلع کے کیرانہ میں ۸سالہ لڑکی کی نوجوان نے آبروریزی کی۔ پولس کے ترجمان کے بتایا کہ یہ واقعہ کل پیش آیا جب لڑکی کھیل رہی تھی۔ انکر نام کا لڑکا اسے بہلا کر لے گیا اور اس کی آبروریزی کی۔پولس کو لاش سپرد کرنے سے قبل مشتعل لوگوں نے ملزم کو پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔