لکھنؤ:اترپردیش کی راجدھانی لکھنئو کے انتہائی محفوظ علاقہ سمجھے جانے والے لوہیا پتھ کے نزدیک آج ایک لڑکی کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔
وزیر اعلی کی رہائش گاہ اور ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر سے کچھ فاصلے پر واقع نالے کے کنارے جھاڑیوں میں پتنگ اڑانے والے بچوں نے لاش دیکھی اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ٹرانس گومتی نے بتایا کہ جانکی پورم علاقے کی باشندہ یہ لڑکی گزشتہ 10 فروری کو گھر سے اسکول کے لئے نکلی تھی لیکن اسکول جانے کی بجائے وہ حضرت گنج چلی آئی ۔ ابتدائی جانچ کے مطابق اسے حضرت گنج میں دیکھا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد اس بات کا پتہ چل سکے گا کہ لڑکی کا قتل کیا گیا ہے یا کسی اور وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے ۔ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔