شاملی۔ (یو این آئی)اغوابہن کی لاش جنگل سے برآمد ہونے کے بعد ضلع کے کیرانہ علاقہ میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ بہن کی لاش کی خبر ملنے کے بعد لوگوں نے سڑکیں جام لگایادیا اورپرتشدد مظاہرہ کیا۔ ہجوم کو قابو میں کرنے کے لئے پولیس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا واضح رہے کہ ۱۴؍ اور ۱۶ برس کی دو بہنیں۲۴جولائی سے لاپتہ تھیں۔ بڑی بہن کی لاش۲؍اگست کو اس کے گھر سے تین کلو میٹر فاصلہ پر ملی تھ
ی جبکہ چھوٹی بہن کی لاش آج صبح کیرانہ کے ایک جنگل سے برآمد کی گئی۔
بڑی بہن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا اور اس کی آبروریزی بھی کی گئی تھی دوسری بہن کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ لڑکیوں کے والد نے۱۲؍ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ اپنی شکایت میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی دونوں بیٹیوں کو ۲۴جولائی کو ان کے ماموں کے گھر سے اغوا کرلیا گیا۔ پولیس نے۱۲؍ نامزد افراد میں سے دو ملزمین عدنان اور فیضان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ کیرانہ تھانہ کے سب انسپکٹر سی پی کٹاریہ کو لاپرواہی کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔