لکھنؤ:مڈڈے میل رسوئیا ملازمین یونین کے زیر اہتمام ریاست بھر سے سیکڑوں کی تعداد میں آئیں رسوئیا ملازماوںنے اپنے آٹھ نکاتی مطالبات کو لے کر لکشمن میلہ میدان میں مظاہرہ کیا۔ وہیں مشترکہ رسوئیا مورچہ نے اپنے پانچ نکاتی مطالبات کو لے کر مظاہرہ کیا۔ مڈڈے میل رسوئیا ملازمین نے شرح تنخواہ کی ادائیگی ان کے بینک کھاتے میں کئے جانے ، تقرری میں یہ شرط لگانا کہ باورچیوں کے عہدے پر اسی کی تقرری ہوسکتی ہے۔ جن کے بچے اسکول میں پڑھتے ہوں ۔ سابقہ حکومت کا ایک بہت ہی مضحکہ خیز فیصلہ تھا۔ فیصلہ تھا۔ اس فیصلے پر فوری پابندی لگے۔ ہر برس تجدید کاری بند کئے جانے ، کھاناپکاتے وقت حادثہ ہونے پر علاج کا پورا خرچ حکومت کے ذریعہ اٹھائے جانے، سال میں چارجوڑی وردی ، دستانیں، ٹوپی اور کپڑا، دھلائی خرچ دیئے جانے ، باورچی کے پاس ہی پانی کا بندوبست کئے جانے ، کھانا پکانے کے لئے گیس کی سپلائی کئے جانے سمیت اس اسکیم کی نجکاری کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔ وہیں مشترکہ رسوئیا مورچہ کے ریاستی صدر سریندر ناتھ گوتم نے باورچی تقرری کے آرڈیننس میں پالیہ نے نظام ختم کرنے ، تنخواہ کی ادائیگی براہ راست کھاتے میں بھیجے جانے ، باورچی کا کام این جی او سے واپس لئے جانے اور پورے گیارہ ماہ کی تنخواہ دئے جانے کا مطالبہ کیا۔