لکھنؤ: قیصر باغ علاقے کے والا قدر روڈ پر واقع كورونیشن سولٹیئر كامپلیكس میں رہنے والے جعفر حسین ولی کو ان کے ہی دو سگے بھائیوں اور ساتھیوں نے پچھلی رات مارا پیٹا اور بدسلوکی کی. جعفر ولی کے ساتھ رہ رہے ان کے دو بھائی صفدر حسین اور باقر حسین نے فلیٹ نمبر 004 سے بے دخل کرنے اور ان کے مال پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی جو بلڈنگ والوں کی مداخلت سے ناکام کر دی گئی. صفدر اور باقر نے گھر میں کام کرنے والی خواتین سے بھی بدسلوکی کا مظاہرہ کیا اور نپٹ لینے کی دھمکی بھی دی.
جعفر ولی نے رات کو ہی پولیس کو اطلاع دی مگر ان دونوں بھائیوں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسكا هےصفدر حسین اور باقر حسین لکھنؤ سے
فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اپنے آبائی شہر مئو کے محمد آباد گہنہ فرار ہو گئے ہیں. 70 سالہ جعفر ولی کو دونوں بھائیوں نے مارا پیٹا جس سے ان کی حالت خراب ہونے لگی اور ان کو کچھ لوگوں نے سول ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو ابتدائی علاج کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی. لكن وہ ابھی تک سہمے ہوے ہیں
جعفر ولی کا کہنا ہے کہ ان کے دونوں بھائی مجرمانہ ذہنیت میں مبتلا ہیں اور ان میں سے ایک کا قیصر باغ تھانے میں مجرمانہ ریکارڈ بھی ہے خبر لکھے جانے تک جعفر ولی کے بھائیوں کو پولیس گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی.
اس واقعہ سے بزرگ اور بے سہارا سینئر شہریوں کہ دفاع پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔