لکھنؤ، 6 فروری (یو این آئی) اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں سوائن فلو کی وبا کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین نئے افراد کے اس مہلک مرض میں مبتلا ہونے کے بعد لکھنؤ میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہوگئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ڈاکٹروں نے علی گنج کے ایک نو سالہ بچے کے خون کی جانچ کے بعد اسے سوائن فلو مرض میں مبتلا قرار دیا۔ یہ لڑکا کنگ جارج میڈیکل کالج میں زیر علاج ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ رام منوہر لوہیا اسپتال میں زیر علاج گومتی نگر کے ایک 55 سالہ شخص کے سوائن فلو میں مبتلا
ہونے کی توثیق ہوئی ہے جبکہ سول اسپتال میں داخل ساؤتھ سٹی میں رہنے والی ایک خاتون کو ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد سوائن فلو میں مبتلا پایا۔