لکھنؤ ، 4 فروری (یو این آئی) اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں سوائن فلو کا مرض پاؤں پسارنے لگاہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید سات نئے مریضوں کے سامنے آنے کے ساتھ ہی اس مرض سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہوگئی ہے ۔سوائن فلو پوزی
ٹیو پائے گئے سات مریضوں میں سے تین سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (ایس جی پی جی آئی) کے ہیں، جن میں ایک سینئر ریزیڈینٹ کے علاوہ ایک ریزیڈنٹ ڈاکٹر کی بیوی اور ایس جی پی جی آئی کے ایک فیکلٹی رکن کی 56 سالہ رشتہ دار شامل ہے ۔چار دیگر مریضوں میں راجا جی پورم کے باشندہ ایک شخص کے ساتھ تالکٹورہ اور سروجنی نگر کے باشندہ پانچ، پانچ سال کے دو بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کوئین میری اسپتال میں کل رات سوائن فلو سے متاثر ایک عورت کو داخل کرایا گیا ہے ۔خیال رہے کہ لکھنؤ میں سوائن فلو سے دو افراد کی موت ہوچکی ہے ۔