لکھنؤ : اترپردیش حکومت کے ڈریم پروجیکٹ لکھنؤ میٹرو ریل مقرر ہ مدت کے اندر دوڑنے کے لئے تیار ہے ۔ وزیر اعلی اکھلیش یادو یکم ٹرین کو ٹرائل رن کے لئے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔
اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری سمیت سماج واد ی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اور ملک اور ریاست کے کئی اہم شخصیات کو بھی دعوت بھیجا گیا ہے ۔لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کمار کیشونے ٹرانسپورٹ نگر میٹرو اسٹیشن اور میٹرو ڈپو کا دورہ کیا اور تیاریو ں کا معائنہ کیا۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ٹرانسپورٹ نگر میٹرو اسٹیشن پر کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے ۔ پلیٹ فارم اور میٹرو ٹریک کو حتمی شکل د ی جارہی ہے ۔مسٹر کیشو نے یو این آئی کو بتایا کہ ٹرائل رن کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور سب کچھ شیڈول کے مطابق چل رہا ہے ۔