سی کا بورڈ لگا کر بند کر دیاگیا۔ آج صبح لکھنؤ میٹرو کے افسران اور تعمیراتی ایجنسی لارسن اینڈ ٹوبروکے انجینئروں کی نگرانی میں رنگ مشین کے ذریعہ کھدائی کا کام شروع ہوا۔ پلر کیلئے رنگ مشین سے کھدائی کا کام ۳۲ویں بٹالی
ن پی اے سی کے سامنے ڈیوائیڈر کے پاس سڑک کے بیچو بیچ شروع ہوا۔
واضح رہے کہ میٹرو کے نارتھ ساؤتھ کوریڈور کے اولیت والے سیکشن میں ٹرانسپورٹ نگر سے چارباغ تک تعمیراتی کام ہونا ہے جس کا سنگ بنیاد گذشتہ ۲۷ستمبر کو وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے ذریعہ رکھا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی منشا ہے کہ ۲۰۱۶ء تک ہر حال میں میٹرو لکھنؤ میں شروع ہو جائے۔ ان کی منشا کے مطابق ہی ایل ایم آر سی کے افسران عمل کی انجام دہی میں مصروف ہو گئے ہیں۔ آج پلر کی تعمیر کا کام شروع ہونے کے موقع پر میٹرو کے افسران اور انجینئر موقع پر موجود تھے۔ ایل اینڈ ٹی کے افسران نے بتایا کہ ایک پلر بننے میں تین دن کا وقت لگے گا اس کے بعد اس کے مستحکم ہونے میں تقریباً ۲ہفتے کا وقت درکار ہوگا۔ اس کے بعد میٹرو کی وزن کے برابر وزن ڈال کر پلر کی مضبوطی کو پرکھا جائے گا۔ لکھنؤ میٹرو کے تعمیری کام میں ایل اینڈ ٹی عالمی سطح کی تکنیک کا استعمال کر رہی ہے۔