لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ دو- تین دن قبل ہی سی ایم او نے کہا تھا کہ موسم میں تبدیلی کی وجہ سے سوائن فلو کے جراثیم کمزور پڑ رہے ہیں لیکن اتوا رکو تبدیل ہوئے موسم نے ایک مرتبہ پھر جراثیم کے خطرہ میں اضافہ کردیا۔ اتوار جو کاری جانچ رپورٹ کے مطابق شہر میں اکیس لوگوں میں ایچ -1این -1کی تصدیق ہو گئی۔ اتوار کو صبح سے شہر میں ہو رہی بوندا باندی نے ثابت کر دیا کہ سوائن فلو ابھی راجدھانی سے نہیں جائے گا۔ دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کے درمیان شام کو آئی جانچ رپورٹ میں اکیس لوگوںمیں ایچ-1این -1پازیٹیو پایا گیا۔ مریضوں کی تعداد دو درجن تک پہنچنے سے صحت محکمہ پھر تشویش میں مبتلا ہو گیا ہے۔ ایک جانب سوائن فلو کا جراثیم راجدھانی سے ختم نہیں ہو رہا ہے تو دوسری جانب
اسپتالوں میں جانچ کی مناسب سہولت نہ ہونے سے مریضوں کی مشکلوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔