لکھنؤ۔(نامہ نگار)پولیس جنرل ڈائریکٹر آنند لال بنرجی نے کیمرہ وسرولانس جیسی سہولیات سے لیس گاڑی لکھنؤ پولیس کے سپرد کی ہے۔ اس گاڑی میں لگے آلات کی خاصیت یہ ہے کہ پٹرولنگ کے وقت سڑک پر ہورہی تمام حرکتوں کو قائم جدید کنٹرول روم کو انٹرنیٹ کے ذریعے براہ راست نشر کرے گا۔ گاڑی میں نصب ۲۲ایکس آپٹیکل زوم کیمرہ ہے جو دن میں پانچ سو میٹر اندھیرے میں ۱۰۰سے ۱۵۰میٹر بارش میں بھی ویڈیو دکھانے ، ریکارڈنگ کرنے میں اہل ہے۔ اس کی ریکارڈنگ گاڑی وکنٹرول روم دونوں میں محفوظ رہے گی۔اس سے پولیس کو سڑک پر ہونے والے جرائم ،دھرنا ومظاہرہ اور نظم ونسق کومخالف حالات اور اچانک ہونے والی حرکتوں کی معلومات فوری مل جائے گی۔ جس سے پولیس کو مؤثر کارروائی کرنے و جرائم ونظم ونسق پر قابو رکھنے میں فائدہ مند ثابت ہوگی۔