لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر اور وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی موجودگی میں آج کینٹ علاقہ کے سینئر عہدیداروں ، کونلسروں، تلہر کے پردھان اور بی ڈی سی اراکین نے کانگریس کو خیر باد کہتے ہوئے سماج وادی پارٹی کی رکنیت حاصل کر لی۔ پارٹی میںشامل لوگوں نے ملائم سنگھ یادو کو مضبوطی سے پارلیمنٹ میں بھیجنے کے عہد کے ساتھ لکھنؤ پارلیمانی حلقہ کے امیدوار ابھیشیک مشرا سمیت تمام اضلاع کے سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کو مکمل تعاون اور ح
مایت دے کر کامیاب بنانے کا حلف لیا۔ اس موقع پر پارٹی کے ریاستی صدر اکھلیش یادو نے امید ظاہر کی کہ پارٹی میں شامل ہونے والے لوگوں سے سماج وادی پارٹی کے ہدف کو حاصل کرنے میں کامیابی ملے گی۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے ترجمان راجندر چودھری اور ریاستی سکریٹری ایس آر ایس یادو بھی موجود تھے۔ سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے والوں میں اسمبلی حلقہ کینٹ لکھنؤکے سابق امیدوار پرمود شرما ، کونسلر ڈاکٹر رنجیتا شرما اور جگدیش پرساد، شہر کانگریس کے سینئر نائب صدر شاکر زیدی، سابق نائب صدر اترپردیش کانگریس کمیٹی برجیش گپتا چنچل، جنرل سکریٹری پسماندہ سیل کانگریس تیج کمار یادو، صدر تاجر یونین کینٹ منوج کمار ، ریاستی تنظیم سکریٹری آل انڈیا بالمیکی فیڈریشن، آشیش کمار کنچھل اور کونسلر کے شوہر سنجے دیال کے علاوہ ستیش ورما، وشال سونکر اور شاہ باز خان وغیرہ تھے۔ تلہر سے کانگریس چھوڑ کر ایس پی میں شامل ہونے والوں میں مہندر سنگھ، پریتم سنگھ، شکیل حسن، عمر محمد ، انوج مشرا وغیرہ ، پردھان انل یادو، تحصیل صدر بھارتیہ کسان یونین بندر سنگھ، ستیہ کمار اور بی ڈی سی سمیت سماجی کارکن اور بہت سے سابق پردھان وغیرہ ہیں۔