لکھنؤ۔ این آئی ٹی جمشید پور کی تاریخ میں اب تک کے سب سے زیادہ پیکیج ۶۷لاکھ روپئے پر ادارہ کے طلباء کو امبیکا کمپنی میں لاک کیا گیاان میں علی ظہیر اورچھتج گپتا شامل ہیں۔این آئی ٹی میں بی ٹیک آنرس آخری سال کے طالب علم چھتج گپتا نے بتایا کہ وہ لکھنؤ کے رہنے والے ہیں انکے والد اتل گپتا لکھنؤ میں ایل آئی سی کے برانچ منیجر ہیں جبکہ ان کا بڑا بھائی شیوم گپتا بینک میں پی او ہے۔ چھتج نے بتایا کہ انہوں نے ۲۰۱۴ء میں آن لائن امتحان دیا تھا چار بار آن لائن امتحان ہوا اس کے بعد ان کا انتخاب امریکہ کی ایپکس سسٹم نام کی کمپنی میں ۶۷لاکھ روپئے سالانہ کا پیکیج دیا گیا۔ مذکورہ کمپنی امریکہ کے میڈیسین شہر میں ہے۔ وہیں این آئی ٹی کے ہی کمپیوٹر سائنس میں بی ٹیک کے طالب علم علی ظہیر کو ایپکس سسٹم کمپنی میں ۶۷لاکھ روپئے سالانہ پیکج پر لاک کیا گیا ہے۔ علی ظہیر بھی لکھنؤ کے رہنے والے ہیں دونوں طلباء ایک ہی مضمون سے ہیں اور ایک ہی کمرے میں رہتے ہیں۔ دونوں کا پروگرامنگ سافٹ ویئر ڈیولپر کے عہدے پر انتخاب کیا گیا ہے۔ ادارہ کے ترجمان راجیو بھوشن نے دونوں طلباء کو مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ چھتج اور علی
نے ادارہ کا نام روشن کیا ہے۔