لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ طلباء یونین انتخاب کو لیکر ائسا نے لکھنؤ یونیورسٹی احاطہ میں سماج وادی وبی جے پی حکومت کا پتلا نذر آتش کیا۔ سماج وادی حکومت پر وعدہ خلافی کاالزام عائد کرتے ہوئے آئسا کارکنان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے الیکشن سے قبل یہ وعدہ کیا تھا کہ طلباء یونین الیکشن کرائے جائیں گے لیکن انہوں نے اپنا وعدہ فراموش کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی بھی طلباء یونین کا الیکشن کرانے کی حمایت میں نہیں دکھی۔ یہ دونوں پارٹیاں طلباء کی بہبود کے سلسلہ میں اپنی سوچ ظاہر کر چکی ہے۔ جب تک طلباء یونین الیکشن نہیں ہوتے تب تک طلباء کا مظاہرہ اسی طرح جاری رہے گا۔ پتلا نذر آتش کئے جانے کے بعد طلباء لیڈران نے کہا کہ لکھنؤ یونیورسٹی انتظامیہ بھی طلباء کے ساتھ کھلواڑ کر رہا ہے۔ طلباء مسلسل مطالبہ کر رہے ہ
یں کہ طلباء یونین الیکشن کرائے جائیں لیکن وائس چانسلر کی جانب سے کوئی ٹھوس جواب نہیں مل رہا ہے ۔ طلباء لیڈروںنے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے وائس چانسلر سے طلباء یونین کے الیکشن کو لیکر فریاد کی جا رہی ہے لیکن ہر مرتبہ طلباء کو ٹال دیا جاتا ہے۔