گاے کا باریک قیمہ ایک کلو
کچا پپیتہ کھانے کے تین چمچے
پیاز (باریک کاٹ لیں) دو عدد
گرم مسالہ پاوڈر کھانے کا ایک چمچہ
ادرک چاے کا ایک چمچہ
لہسن پیسٹ چاے کے دو چمچے
بادام 14 عدد
لال مرچ پاوڈر چاے کے دو چمچے
تیل کھانے کے دو چمچے
نمک حسب زایقہ
دہی آدھی پیالی
ترکیب
سب سے پہلے قیمے میں پپیتا اور نمک ملا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں- اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری مایل کر لیں – – اسکے بعد نکال کر ہاتھ سے مسل کر چورا کر لیں پھر قیمہ میں دہی، لال مرچ، پیاز، ادرک اور چھلے ہوے بادام پیس کر ملا دیں – – ساتھ ھی گرم مسالا، کھانے کے دو چمچے تیل اور لہسن بھی ملا دیں- ایک بیکنگ ٹرے لیں اور قیمے کے گول کباب بنا کر ٹرے میں رکھیں اور اوون میں بیک کریں- براون ہونے پراوون سے نکال لیں۔ پیاز، ٹماٹر اور لیموں کے ساتھ سرو کریں۔ مزے دار لکھنو کے کباب تیار ہیں۔