لکھنو(نامہ نگار)حسن گنج کوتوالی انچارج نے بتایاکہ بدھ کی دیر شب ایک خاتون نے۱۰۰نمبرپر ڈائل کر کے اطلاع دی کہ اس کے شوہر لکھنو¿ یونیورسٹی میںپروفیسرہیںاور گولڈن جبلی ہاسٹل کے سامنے رہتے ہیں ۔اس نے پولیس کو بتایاکہ شوہر نے ۱۴دنوںسے اسے گھرمیں یرغمال بنارکھاہے اور مارپیٹ کرتاہے یہ اطلاع ملتے ہی پولیس محکمہ میں افراتفری مچ گئی اور کچھ ہی لمحہ میں پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی ۔ اس دوران علاقے میں افراتفری مچ گئی ۔ پولیس
کاکہناہے کہ متاثرہ کا شوہر سے کمرے کو لیکر تنازعہ عرصے سے چل رہاہے۔ فی الحال دیر شب تک ہنگامہ جاری تھا اورکوئی بھی معاملہ درج نہیں ہوا ۔