جنیوا: لیبیا کے برسرپیکار گروپوں نے چند ہفتوں کے اندر سیاسی بحران اور لڑائی کو ختم کرنے کے وعدے کے ساتھ جنیوا میں اقوام متحدہ کی مدد سے ہونے والے مذاکرات مکمل کرلئے ہیں۔
برنارڈ ینو لیون کی قیادت میں اقوام متحدہ کے مشن برائے لیبیا نے بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ “فریقوں نے دو روزہ مذاکرات کے بعد تین ہفتہ کے اندر یہ عمل پایہ تکمیل کو پہنچانے کا عہد کیا ہے۔لیون کی صدارت میں کل سوئس شہر میں تمام وفود کا اجلاس ہوا۔انہوں نے تمام برسرپیکار فریقوں سے اگست کے آخرمیں ایک قومی اتحادی حکومت پر متفق ہونے اور ستمبرمیں ووٹ کے ذریعہ اس کی توثیق کرنے کی اپیل کی ہے ۔