مصراتھ: لیبیائی سیکورٹی فورسیز کی جانب سرتے شہر کو اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کیلئے چلائے گئے آپریشن میں حکومت کے تین حامی جنگجو مارے گئے ہیں، ساتھ ہی اس تصادم میں30 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
سیکورٹی فورسیز کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ سرتے میں کل آئی ایس کے دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں تین لڑاکے مارے گئے اور 30 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ۔ سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے مابین راکٹ، مورٹار اور بندوقوں سے حملے ہوئے ۔ سیکورٹی فورسیز کے کمانڈروں نے بتایا کہ اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں کی جانب سے اوگادوگو کانفرنس ہال پر قبضہ کئے جانے کے بعد اسے آزاد کرانے کی کوشش میں لیبیائی فوج کی جانب سے کئے گئے ہوائی حملے اور اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں حکومت کے تین حامی جنگجو مارے گئے ۔