طرابلس: مغربی لیبیا کے شبراتا شہر میں شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس)کے تربیتی کیمپوں کو نشانہ کرکے جمعہ کو کئے گئے امریکی فضائی حملے میں 43 افراد کی موت ہو گئی۔
امریکی حکام نے بتایا کہ اس حملے میں کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے لیکن وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ وہ اس فضائی حملے میں مارے گئے لوگوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ آئی ایس کے خلاف لڑائی کی امریکہ کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ صدر کسی بھی طرح کا موثراور فیصلہ کن قدم اٹھانے سے ہچکچائیں گے نہیں۔
لیبیا میں کارپوریشن حکام نے فوٹو جاری کر کے وہاں ہوئی زبردست تباہی کو دکھایا ہے ۔ شبراتا کے میئر حسین التھاڈی نے بتایا کہ طیارے نے غیر ملکی شہریوں کی اکثریت والے قصر تلیل ضلع کی عمارتوں پر حملہ کیا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ اس میں 43 لوگ مارے گئے ہیں۔کارپوریشن حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ مغربی ضلع کے رہائشی کمپلیکس پر ہوا ہے ۔