امریکی حکام نے ایک ماہ قبل لیبیا میں ایک فضائی حملے میں دولت اسلامی “داعش” کے مقامی سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزرات دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 13 نومبر کو امریکا کے ایک “ایف 15” طیارے کے ذریعے لیبیا کے درنا شہر میں داعشی کمانڈر ابو نبیل کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ ہلاک ہوگئے تھے۔
وزارت دفاع کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیفیس نے بتایا کہ دو دسمبر کو صومالیہ میں ایک فضائی حملے میں القاعدہ سے وابستہ الشباب نامی جنگجو گروپ کے اہم کمانڈر عبدالرحمان ساندیری کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔ عبدالرحمان ساندیری کی ہلاکت صومالیہ میں القاعدہ کے لیے غیرمعمولی نقصان ہے۔