قاہرہ: لیبیا کی سرحد کے قریب مصر کی فوج کا ایک ہوائی جہاز تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا جس میں چار افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔مصر کی فوج کے مطابق مارسا ماتروح کے ساحلی شہر کے قریب طیارہ تکنیکی خامی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ تمام مرنے والے یا زخمی ہونے والے طیارے میں ہی سوار تھے ۔
فوج کے ترجمان نے بتایا کہ مصر کی فوج اور فضائیہ دونوں نے مشترکہ طور سے سرحدی شہر کے دہشت گردوں کے خلاف مہم چلا رکھی ہے اور اس دوران اس کی چار گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ اسلامی اسٹیٹ نے مصر کے 21عیسائیوں کا سر قلم کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیاتھا جس کے بعد مصرکے لڑاکے طیاروں نے فروری سے ہی لیبیا میں اسلامی اسٹیٹ کے خلاف جم کر بمباری کر رہے ہیں ۔