طرابلس: لیبیا کے ساحل پر پناہ گزینوں سے بھری ایک کشتی ڈوب جانے سے 200 افراد کی ہلاکت کا اندیشہ ہے ۔ایک سیکورٹی افسر نے بتایا کہ کشتی میں 400 افراد سوار تھے ۔ کشتی الٹ جانے سے اس میں کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل شا م گئے تک لیبیا کے ساحلی سلامتی دستوں نے 201 افراد کو بچایا ہے جن میں سے 147 کو غیرقانونی طور پر سربتھا میں داخل ہونے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے ۔ایک دیگر مقامی افسر اور جوارا کے ایک صحافی نے کشتی ڈوبنے کی توثیق کی ہے لیکن انہوں نے ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں دی ہے ۔کشتی میں سوار تارکین وطن افریقہ، پاکستان، شام، مراقش اور بنگلہ دیش کے ہیں۔
لیبیائی ساحلی سیکورٹی فورس کشتی تلاش کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔اس سال لیبیا کے راستے یورپ جانے کی کوششوں میں اب تک 2300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کل بھی آسٹریا میں ایک ٹرک میں 50 تارکین وطن کی لاشیں ملی تھیں۔