واشنگٹن، 28 دسمبر (یو این آئی) لیبیا کی حکومت میں امریکہ کے چار فوجیوں کو گرفتار کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی رہا کردیا۔امریکہ کی وزارت خارجہ کے ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ چاروں فوجیوں کو لیبیا کی راجدھانی طرابلس کے مغرب سبراتا شہر کے نزدیک ایک جانچ چوکی پر گرفتار کیا گیا ۔ لیبیا کے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چاروں فوجی دو گاڑیوں پر سوار تھے اور ان کے پاس غیر قانونی ہتھیار اور مواصلاتی آلات تھے ۔گرفتاری کے بعد امریکی فوجیوں کی ایک گاڑی نظر آتش کردی گئی ۔واضح رہے کہ گذشتہ سال بن غازی میں امریکہ کے سفارت خانے پر ہوئے حملے کے بعد وہاں امریکی سخت سیکورٹی کے گھیرے میں چلتے ہیں۔