روم: لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کی وجہ سے میں 100 سے زیادہ تارکین وطن کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ اب تک یہاں سے پانچ لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ ایک امدادی ادارے نے یہ اطلاع دی۔اس علاقے میں کام کرنے والے ایک گروپ پروایکٹیو اوپن آرمز نے بتایا کہ کل صبح ایک کشتی کے ڈوبنے کے بعد ایک اور کشتی کو ڈوبتے دیکھا گیا تھا۔ ہم نے پانچ لاشیں باہر نکالیں ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ جن پانچ لاشوں سمندر سے کو نکالا گیا ہے وہ نوجان لڑکوں کی ہیں اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وہ ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے ۔ اٹلی کے ساحلی محافظوں نے بھی پانچ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔پروایکٹیو کی ترجمان لورا لانُجا نے کہا کہ کشتی کے سائز سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں 100 سے زیادہ افراد سوار ہوں گے ۔