لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔لیسا کی مالیاتی سال کی ریونیو شیٹ جمعرات کو بند ہو گئی۔ چیف انجینئر لیسا ایس کے ورما کے مطابق محکمہ نے اس سال ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ۲۲۰ء۳۳ کروڑ روپئے محصول وصول کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں یہ کافی زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال لیسا نے ۱۹۸ء۳۷ کروڑ روپئے کا ریونیو وصول کیا تھا۔ مسٹر ورما کے مطابق موجودہ ریونیو وصولی اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ اس بار بجلی کی کھپت بھی کم ہوئی ہے۔ ایسے میں ریونیو بڑھنا محکمہ کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے سبھی ملازمین اور افسر مبارک باد کے مستحق ہیں۔