لندن: لیموں کے استعمال سے انسانی جسم پر انتہائی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن اگر مندرجہ ذیل میں بتائے ہوئے نسخے کو استعمال کیا جائے تو لیموں کے استعمال سے جوڑوں کے درد سے بھی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
اجزا
دو لیموں
ایک جار
زیتون کا تیل
بنانے کا طریقہ
لیموں چھیلیں اور ان کے چھلکے جار میں ڈال دیں، اب جار کو زیتون کے تیل سے بھر دیں۔ جار کو اچھی طرح بند کر کے دو ہفتے تک رکھ دیں۔ اس تیل کو روئی کے ذریعے جہاں درد ہو رات کے وقت لگائیں، اگر ممکن ہوسکے تو اس تیل کو تین سے چار گھنٹوں تک لگا رہنے دیں اور دردوں سے نجات پائیں