فتح پور( نامہ نگار) مٹورا بلاک کی گاؤں پنچایت کٹھیروا کے لوگوں نے کلکٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ لیکھ پال ان کی فصلوں کا معائنہ نہیں کر رہا ہے اور ۵۰۰ روپئے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ گاؤںکے لوگوں نے بتایا کہ علاقے کا لیک پال ونئے کمار کھیتوں کا معائنہ نہیں کر رہا ہے اور ایک ہی جگہ پر بیٹھ کر رپورٹ بنا رہا ہے۔ مخالفت کرنے پر لیک پال جواب دیتا ہے کہ رپورٹ اسے ہی دینا ہے۔ کھیت میں جانے سے کیا فائدہ ۵۰۰ روپئے دینے کے بعد رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔ گاؤں کے لوگوں نے ضلع مجسٹریٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ لیک پال کے خلاف کاروائی کی جائے اور ان کی فصلوں کا سروے کرا کر انہیں معاوضہ دیا جائے۔ مظاہرین میں رام سچت ،رام وشال راج بہادر، مونو تیواری، پردیپ چند، اوم پرکاش اور اودھیش کمار وغیرہ شامل ہیں۔