ہوبارٹ۔ کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے مسئلہ سے دوچار رہا لنکا ورلڈ کپ پول اے کے میچ میں کل یہاں کمزور اسکاٹ لینڈ کے خلاف جیت درج کرکے لیگ مرحلے کے اپنی مہم کا شاندار اختتام کرنا چاہے گا۔سری لنکا کی ٹیم اب کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے مسئلہ سے دوچار رہی ہے۔ آل راؤنڈر مینڈس، بلے باز دمتھ کروارتنے اور دنیش چنڈیمل چوٹوں کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو چکے ہیں۔ سری لنکا اس میچ میں جیت درج کرکے گروپ میں تیسرا مقام حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔انجیلو میتھیوز کی قیادت والی ٹیم نے اب تک پانچ میچوں میں سے تین میں جیت درج کی ہے۔
کچھ کھلاڑیوں کے زخمی ہونے سے اگرچہ بلے بازی کی اس کی تشویش بڑھ گئی ہیں اور اس کیلئے اب ناک آئوٹ مرحلے کیلئے آخری الیون کا انتخاب کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔چنڈیمل نے آسٹریلیا کے خلاف 24 گیندوں پر 52 رنز بنائے لیکن ہیمسٹرنگ میں مسل کی وجہ سے انہیں اب وطن لوٹنا پڑ رہا ہے۔ ان زخمی کھلاڑیوں کی جگہ دوسرے کھلاڑی ٹیم میں لے لئے گئے ہیں اور 1996 کے چمپئن کا دار و مدار اب انہی کھلاڑیوں پر ٹکا ہوا ہے۔سری لنکا کی ٹیم اب پریسٹن مومسین کی قیادت والی ٹیم کے خلاف اپنے ٹاپ کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہے گا۔ اسکاٹ لینڈ نے اب تک اپنے چاروں میچ گنواکر گروپ میں سب سے نچلے مقام پر بنا ہوا ہے۔سری لنکا نے اس سے پہلے غیر ٹیسٹ ٹیم اسکاٹ لینڈ سے صرف ایک ون ڈے میچ کھیلا ہے۔ اس نے جولائی 2011 میں میں کھیلے گئے اس میچ میں 183 رنز سے جیت درج کی تھی اور وہ پھر سے اسی طرح کی بڑی جیت درج کرنے کی کوشش کرے گا۔یہاں تک سری لنکا کے کوچ مرون اٹاپٹٹو نے کہا کہ ناک آئوٹ کیلئے کوالیفائی کرنے کے باوجود ٹیم اس میچ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
انہوں نے کہاہم اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔ ہم تمام میچ میں ایسا کھیلنا چاہتے ہیں اور اسکاٹ لینڈ بھی اس سے الگ نہیں ہو گا۔ جب آپ میدان پر اترتے تو آپ نئے سرے سے آغاز کرنا ہوتا ہے۔بائیں ہاتھ کے اسپنر رنگنا ہیراتھ اور سلامی بلے باز لاہرو ترمانے بھی انگلیوں کی چوٹ سے نکل رہے ہیں۔ اٹاپٹٹو نے کہا ترمانے اس میچ میں نہیں کھیلیں گے کیونکہ ان کی ٹیم کو 18 مارچ کو سڈنی میں کوارٹر فائنل کھیلنا ہے۔انہوں نے کہاکوئی بھی ٹیم نہیں چاہتی کہ اس کے کھلاڑی زخمی ہوں اس لئے یقینی طور پر یہ اچھی حالت نہیں ہے۔ لیکن امید ہے کہ دیگر کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ تمام فٹ کھلاڑی کھیلنے کیلئے تیار ہے لیکن ہم نے فیصلہ نہیں کیا ہے کہ کسے آرام دیا جائے گا۔اسکاٹ لینڈ کو پھر سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے بلے بازوں کیلئے لیستھ ملنگااور ساتھیوں سے نپٹنا آسان نہیں ہوگا تاہم سری لننکائی گیندباز اب تک ٹورنامنٹ میں ضرورت کے مطابق مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔