مؤ: اترپردیش میں مؤ کے دکشن ٹولہ علاقہ میں آلودہ پانی پینے سے 51افراد بیمار پڑ گئے ۔ یہ پانی میونسپلٹی کے ذریعہ سپلائی کیا جارہا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ استوپورا محلے میں میونسپلٹی پانی سپلائی کرتی ہے ۔ آج صبح محلے کے تقریباََ ہر گھر میں لوگوں کو پانی پینے کے بعد الٹی اور دست شروع ہوگئے ۔ اطلا ع ملتے ہی محکمہ کے ڈاکٹر اور ملازم پہنچ گئے ۔ متاثرہ افراد کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
ضلع مجسٹریٹ ویبھو سریواستو نے بتایا کہ متاثرین کے علاج کے ساتھ ساتھ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔